پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے مدد کی پیشکش کی ہے،خواجہ محمدآصف

06:11 PM, 14 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کیلئے مدد کی پیشکش کی ہے۔

نجی نیوز چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے امریکہ کو اس سلسلے میں اپنے کردار کے بارے میں آگاہ کیاہے۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کمین گاہیں یاٹھکانے نہیں ہیں اور الزامات عائد کرنے سے مسائل حل کرنے میں مدد نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ اگر ہمیں قابل اعتماد خفیہ معلومات فراہم کی جائیں تو پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرے گی۔

مزیدخبریں