اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: زلزلے کے جھٹکوں کی گہرائی 157 کلومیٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: آج صبح راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔

اس کے علاوہ نوشہرہ، چترال، سوات، ہری پور، بنوں، مری، دیربالا، شمالی اور جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی گہرائی 157 کلومیٹر تھی اور مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان کا علاقہ تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔