نیٹ فلکس نے پاکستانیوں کے لئے شاندار اعلان کر دیا

نیٹ فلکس نے پاکستانیوں کے لئے شاندار اعلان کر دیا

کیلیفورنیا: نیٹ فلکس استعمال کرنے والے پاکستانیوں کے لئے خوشخبری، معروف ویڈیو اسٹریمنگ اور پروڈکشن کمپنی نے نیوزی لینڈ، ہالینڈ اور اسپین میں اپنے ماہانہ پلانز کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

نیٹ فلکس نے ماہانہ اسٹینڈرڈ پلان کی قیمت کم کر کے 800 روپے جبکہ پریمیم پلان کی قیمت 1100 روپے کر دی ہے۔ اس سے قبل دونوں پلانز کی قیمتیں بالترتیب 1500 اور 1200 روپے تھیں۔

ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نے خطے میں صارفین کی تعداد میں ہوشربا اضافے کے سبب قیمتیں کم کی ہیں۔ گزشتہ ماہ نیٹ فلکس نے کینیا میں صارفین کی تعداد 2 کروڑ تک بڑھانے کے لیے فری موبائل پلان لانچ کیا۔ اس پلان کے تحت صارفین نیٹ فلکس پر مفت اکاؤنٹ بنا سکیں گے۔

صارفین کی تعداد بڑھانے کے لیے نیٹ فلکس انتظامیہ کئی ممالک میں مختلف پیکیجز کا اعلان کرتی رہی ہے۔ نیٹ فلکس کا ہدف ترقی پذیر ممالک میں صارفین کی تعداد بڑھانا ہے۔