لاہور میں اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس مکمل طور پر بحال

09:16 AM, 14 Oct, 2025

لاہور: لاہور میں اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق، راستوں کی بندش کے باعث عارضی طور پر معطل کی گئی سروسز اب معمول کے مطابق جاری ہیں۔

اورنج لائن ٹرین پانچ روز کی بندش کے بعد آج سے دوبارہ اپنے تمام سٹیشنز پر شیڈول کے مطابق چل رہی ہے، جبکہ میٹرو بس سروس بھی چار روز کے تعطل کے بعد بحال کر دی گئی ہے۔ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ تمام میٹرو بس سٹیشنز اور اورنج لائن ٹرین سٹاپس شہریوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اور ٹریفک کی حالت بہتر ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کا آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا ہے، جس کے بعد لاہور کا پبلک ٹرانسپورٹ نظام مکمل طور پر فعال ہو گیا ہے۔ شہریوں کو اب پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں