خواہش ہے پاکستان اور بھارت بہترین ہمسائے بن کر رہیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

10:40 AM, 14 Oct, 2025

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان بہترین ہمسائے بن کر رہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو عظیم رہنما قرار دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی مثبت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "ہم نے بھارت کے 7 طیارے گرائے تھے"، جس سے پاکستان کی جانب سے دفاعی کارروائی کی یاد دلا دی۔

ٹرمپ نے پاکستان کے ْفیلڈ مارشل  جنرل عاصم منیر کو بھی "فیورٹ فیلڈ مارشل" قرار دیتے ہوئے کہا کہ "میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو یہاں موجود نہیں ہیں"۔

امریکی صدر نے ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو وہ خود ٹیرف (تجارتی پابندیوں) کے ذریعے روکنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ اس سے قبل بھی ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا کریڈٹ لیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اس معاملے کو تجارت کے ذریعے حل کیا۔

اب، ٹرمپ نے خواہش ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک پاکستان اور بھارت پرامن ہمسائے بن کر رہیں اور ان کے تعلقات میں بہتری آئے۔

مزیدخبریں