جے یو آئی نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

11:29 AM, 14 Oct, 2025

پشاور : جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ جے یو آئی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر لطف الرحمن کی جانب سے بیرسٹر یاسین رضا کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ ابھی تک منظور نہیں ہوا، لہٰذا نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر قانونی ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا نے علی امین گنڈاپور کو 15 اکتوبر کو استعفیٰ کی تصدیق کے لیے طلب کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ استعفیٰ ابھی تک منظور نہیں ہوا۔ لطف الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر قانونی طور پر کیا گیا ہے اور پچھلے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ ابھی تک منظور نہیں ہوا، گورنر نے انہیں تصدیق کے لیے بلایا ہے۔

لطف الرحمن نے یہ بھی کہا کہ "نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں جلد بازی کی گئی ہے، جب کہ پرانا وزیراعلیٰ ابھی تک کام کر سکتا تھا۔" انہوں نے کہا کہ سپیکر کے کہنے پر ہم نے کاغذات جمع کیے، لیکن اجلاس کا بائیکاٹ کیا کیونکہ ہمیں گورنر کے خط سے ہی معلوم ہوا کہ استعفیٰ منظور نہیں ہوا۔

مزیدخبریں