پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حلف کے معاملے میں محفوظ فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے گورنر خیبرپختونخوا کو ہدایت دی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے کل شام 4 بجے حلف لیں۔
عدالت نے واضح کیا ہے کہ اگر گورنر نے مقررہ وقت پر حلف نہ لیا تو اسی دن سپیکر نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ عتیق شاہ نے سنایا۔