بجلی  مہنگی ہوگئی، نوٹیفکیشن جاری

09:16 PM, 14 Oct, 2025

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اگست 2025 کے لیے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مد میں بجلی کی قیمت میں 8 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ کراچی سمیت ملک بھر کے تمام صارفین پر لاگو ہوگا، جس میں کے-الیکٹرک کے صارفین بھی شامل ہیں۔ نئی قیمتوں کا اطلاق اکتوبر 2025 کے بجلی بلوں میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا سے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، تاہم نیپرا نے 8 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ حکومت کی جاری کردہ پالیسی گائیڈ لائنز کے تحت کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں