انسٹاگرام کی نئی اپ ڈیٹ: نوجوان صارفین کیلئے فحش اور نقصان دہ مواد پر پابندی، والدین کی اجازت لازم

10:45 PM, 14 Oct, 2025

کیلیفورنیا:فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نوجوان صارفین کے لیے ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کرانے جا رہا ہے، جس کے تحت وہ اپنی فیڈ پر فحش یا نقصان دہ مواد نہیں دیکھ سکیں گے۔ اس اپ ڈیٹ کا مقصد کم عمر صارفین کو نامناسب مواد سے بچانا ہے۔

میٹا (Meta) کی جانب سے جاری کردہ بلاگ پوسٹ کے مطابق، نئی اپ ڈیٹ میں ایسے تمام مواد کو محدود کیا جائے گا جو پی جی-13 کی درجہ بندی کے معیار سے تجاوز کرتا ہو۔ اس میں شامل ہے، فحش یا اشتعال انگیز زبان پر مبنی پوسٹس، خطرناک اسٹنٹس دکھانے والے موادشامل ہے۔ 

انسٹاگرام نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ نئی سیٹنگز میں والدین کو یہ اختیار حاصل ہو گا کہ وہ اپنے بچوں کے اکاؤنٹس پر سخت حفاظتی فلٹرز نافذ کریں، جنہیں بچے خود والدین کی اجازت کے بغیر تبدیل نہیں کر سکیں گے۔

یہ اقدامات ان خدشات کے جواب میں کیے جا رہے ہیں جن میں انسٹاگرام کو نوجوانوں کی ذہنی صحت پر منفی اثرات کے حوالے سے تنقید کا سامنا تھا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ پلیٹ فارم کو زیادہ محفوظ بنانے کے لیے مزید حفاظتی فیچرز پر بھی کام کر رہی ہے۔

مزیدخبریں