کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب

10:53 PM, 14 Oct, 2025

کرم ایجنسی: پاک افغان سرحد پر کرم کے علاقے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور اور شدید جوابی کارروائی کی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے طالبان کی متعدد پوسٹس کو شدید نقصان پہنچا ہے اور شدید لڑائی کے باعث آگ بھڑک اٹھی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ طالبان کا ایک ٹینک بھی تباہ ہوگیا ہے جبکہ دیگر شدت پسند پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پاک فوج نے دشمن کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے آپریشن جاری رکھا ہوا ہے اور علاقے میں مکمل کنٹرول کے لیے کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں