فیس بک نے نیا فیچر متعارف کروادیا

06:29 PM, 14 Sep, 2022

آنے والے ہفتوں میں فیس بک  میں کمیونٹی چیٹس کے نام سے صارفین کو ایک فیچر دستیاب ہوگا۔میٹاکے مطابق اس نئے فیچر سے فیس بک اور میسنجر گروپس اپنے پسندیدہ موضوعات پر آپس میں بات چیت کرسکیں گے۔

کمیونٹی چیٹس میں آڈیو اور ویڈیو چینلز سپورٹ موجود ہوگی جبکہ ایڈمن اپنے میسجز گروپس میں براڈ کاسٹ کرسکے گا ۔

 ایڈمن کے پاس ایڈمن کمیونٹی رولز پر عمل نہ کرنے والوں کو بلاک، میوٹ یا معطل  کرنے کا اختیار ہوگا ۔ اس کے علاوہ ایڈمن اسسٹ نامی فیچر سے  ایسے الفاظ اور جملوں کی فہرست تیار کرسکیں گے جو  چیٹ میں فلیگ ہوجائیں گے۔

 
 
 
 

مزیدخبریں