واٹس ایپ کا صارفین کے لیے نیا فیچر، سٹیٹس میں 30 سیکنڈ تک میوزک شامل کرنے کی سہولت

11:17 AM, 14 Sep, 2026

امریکہ : واٹس ایپ نے اپنے سٹیٹس فیچر کو مزید بہتر بناتے ہوئے صارفین کے لیے میوزک شیئر کرنے کے دورانیے میں اضافہ کردیا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق صارفین اب سٹیٹس اپ ڈیٹ میں 30 سیکنڈ تک کا میوزک کلپ شامل کرسکیں گے، جبکہ اس سے قبل میوزک پر مشتمل اسٹیٹس کی زیادہ سے زیادہ مدت 15 سیکنڈ تھی۔

نئی سہولت کے تحت صارفین کسی تصویر کے ساتھ اپنے پسندیدہ گانے کا 30 سیکنڈ تک کا حصہ منتخب کرکے سٹیٹس پر شیئر کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ میوزک کلپ کو براہِ راست سٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر بھی پوسٹ کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔

واٹس ایپ کا سٹیٹس فیچر صارفین کو مختصر تصاویر، ویڈیوز اور دیگر مواد شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے اور اسے انسٹاگرام سٹوریز کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

میوزک کلپس کا دورانیہ بڑھائے جانے سے صارفین کو سٹیٹس کے ذریعے اپنے پسندیدہ گانوں اور موسیقی کو مزید بہتر انداز میں شیئر کرنے کا موقع ملے گا۔

مزیدخبریں