اسلام آباد: لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔
لبنان کے وزیر داخلہ پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔ دورے کے دوران احمد الحجار پاکستانی قیادت اور حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ملاقاتوں میں پاکستان اور لبنان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں روابط کے فروغ کے حوالے سے بھی اہم امور زیر بحث آنے کا امکان ہے۔