بی ایل اے اور بی وائی سی کے گٹھ جوڑ کے شواہد سامنے آگئے، کارکن کا اعترافی بیان

03:54 PM, 14 Sep, 2026

اسلام آباد: فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے مبینہ گٹھ جوڑ کے حوالے سے ایک اور اعترافی بیان سامنے آگیا۔

 ذرائع کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارندے محمد الیاس نے اپنے اعترافی بیان میں انکشاف کیا ہے کہ وہ بی ایل اے اور بی وائی سی کا حصہ رہا ہے۔

 محمد الیاس نے اعتراف کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا اور منفی بیانیہ پھیلانے کیلئے بھی فعال کردار ادا کرتا رہا۔ اس کا کہنا تھا کہ ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے معصوم عوام کو گمراہ کرتا رہا ہے۔

 اعترافی بیان میں محمد الیاس نے بی ایل اے اور بی وائی سی سے وابستگی اور سوشل میڈیا پر مبینہ پروپیگنڈا سرگرمیوں میں کردار ادا کرنے کا ذکر کیا ہے۔

مزیدخبریں