نیویارک : مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوگیا۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 107 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل بھی 103 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کرگیا۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کو قرار دیا جارہا ہے۔