کراچی: سندھ اسمبلی نے اپوزیشن کے احتجاج اور شور شرابے کے دوران سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 کثرتِ رائے سے منظور کرلیا۔
ترمیمی بل کے تحت کونسل کی مدت ختم ہونے کی صورت میں میئر ہی ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات سنبھالے گا، جبکہ نئے منتخب میئر یا چیئرمین کے عہدہ سنبھالنے تک سبکدوش بلدیاتی نمائندے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔
بل کے مطابق ڈپٹی میئر یا وائس چیئرمین کونسل کا کنوینر مقرر ہوگا اور کونسل کے اجلاسوں کی صدارت کرے گا۔
ترمیمی بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور ایوان میں نعرے بازی بھی کی۔