اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیراعظم فیول ریلیف پیکیج کے لیے 75 ارب روپے کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں فیول ریلیف پیکیج سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کوہفتہ وار 500 روپے فیول ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ ای سی سی کے مطابق 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کے لیے10 روزہ فیول ریلیف ایک ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
وزیراعظم فیول ریلیف پیکیج کا مقصد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اثرات سے کم آمدنی والے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔