اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ پٹرول کی قیمت میں4 روپے 42 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت380 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت409 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبرسے ہوگا۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے ہوگئے
10:52 PM, 14 Sep, 2026