حمزہ شہباز آج نیب آفس میں پیش ہوں گے

حمزہ شہباز آج نیب آفس میں پیش ہوں گے
کیپشن: نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے، صاف پانی کیس اور رمضان شوگر ملز سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل فیس بُک پیج

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز آج نیب آفس میں پیش ہوں گے۔ قومی احتساب بیورو نے حمزہ شہباز کو آج طلب کر رکھا ہے۔ اس موقع پر نیب آفس کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے، صاف پانی کیس اور رمضان شوگر ملز سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے اور مذکورہ کیسز میں حمزہ شہباز متعدد بار نیب کے روبرو پیش ہو چکے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری بھی کرا رکھی ہے۔ اس سے قبل نیب نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے دو مرتبہ ان کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے لیکن اسے کامیابی نہ مل سکی۔