ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 5988 ہوگئی، 107 اموات

11:45 AM, 15 Apr, 2020

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 ہزار 988 تک پہنچ گئی جبکہ مزید 11 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 107 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 272 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 2945، سندھ میں 1518، خیبر پختونخوا میں 865، بلوچستان میں 240، گلگت بلتستان میں 234، اسلام آباد میں 140 جبکہ آزاد کشمیر میں 46 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 73 ہزار 439 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3280 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 1446 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 11 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 107 ہوگئی۔ سندھ میں 35، پنجاب میں 28، خیبر پختونخوا میں 38، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں