ملکی برآمدات پر عائد ٹیکسز اور ڈیوٹیز ختم کر دی گئیں

ملکی برآمدات پر عائد ٹیکسز اور ڈیوٹیز ختم کر دی گئیں
کیپشن: ڈیوٹی ڈرا بیک کا نظام برآمد کنندگان کے لیے آسان بنایا جائے گا، عبدالرزاق داؤد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ملکی برآمدات پر عائد ٹیکسز اور ڈیوٹیز کا پہلو ختم کر دیا گیا ہے۔عبدالرزاق داؤد نے کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت برآمدی صنعت کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ ایف بی آر حکام سے برآمدی صنعت کی سہولت کے لیے بات چیت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیدر، پولٹری، بجلی کے پنکھے اور دیگر شعبوں کی برآمدات پر ٹیکسز ختم کرنے کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔

مشیر تجارت نے توقع ظاہر کی کہ ڈیوٹی ڈرا بیک کے امور پر نظرثانی کی جائے گی اور ڈیوٹی ڈرا بیک کا نظام برآمد کنندگان کے لیے آسان بنایا جائے گا۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی سے برآمدات کو فروغ ملے گا۔ برآمدات کے لیے صوبے ایس او پیز کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔