بجلی 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مہنگی

بجلی 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد:  بجلی  4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گئی، نیپرا  نے ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی جس کے بعد  نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  سی پی پی اے نے 4  روپے 94 پیسے   فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کیا گیا ہے۔بجلی فروری کے مہینے کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  مہنگی  کی گئی  ہے۔ 


 جنوری کے مہینے کیلئے بجلی 5 روپے 94 پیسےمہنگی کی گئی تھی قیمت میں اضافے کا اطلاق اپریل   کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔نوٹیفیکیشن میں کہاگیاکہ  ٹیرف میں اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

مصنف کے بارے میں