کراچی : کورنگی کریک میں لگی آگ 17 دن بعد اچانک بجھ گئی، گیس کا اخراج جاری

11:33 AM, 15 Apr, 2025

نیوویب ڈیسک

کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں 17 دن سے لگی آگ اچانک بجھ گئی، لیکن اس کے بعد بھی گیس کا اخراج جاری ہے جس کی وجہ سے علاقے میں بدبو پھیل گئی ہے۔ انتظامیہ نے گیس کے اخراج کی وجہ سے غیر متعلقہ افراد کو اس علاقے میں جانے سے روکا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق 29 مارچ کو ایک نجی تعمیراتی کمپنی کی طرف سے پانی کے لئے بورنگ کی جا رہی تھی، جس کے دوران 1200 فٹ گہرا گڑھا کھودا گیا۔ اس کھدائی کے دوران گیس کا اخراج شروع ہوگیا اور اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔

گزشتہ روز سندھ کے چیف سیکرٹری کے ترجمان نے کہا تھا کہ کورنگی کریک میں آئل ریفائنری کے قریب ہونے والی ڈرلنگ کے دوران لگی آگ کو بجھانے کے لیے امریکی ماہرین سے مشاورت کی جائے گی۔

مزیدخبریں