بانی پی ٹی آئی کی رہائی آئینی و قانونی طریقے سے ہوگی، کسی کو مذاکرات کا اختیار نہیں دیا: بیرسٹر گوہر

06:11 PM, 15 Apr, 2025

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان نے کسی رہنما یا نمائندے کو مذاکرات کا اختیار نہیں دیا، اور ان کی رہائی صرف آئین و قانون کے مطابق ممکن ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ کوئی مذاکرات جاری ہیں۔ عمران خان نے پارٹی قیادت کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ آپس میں اختلافات کو عوامی سطح پر نہ لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج سمیت تمام آپشنز کھلے ہیں اور سیاسی جماعتوں کو قانون کی بالادستی، شفاف انتخابات، اور عدلیہ کی آزادی جیسے نکات پر متحد ہونا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی جلد ہی خیبر پختونخوا اسمبلی سے قرارداد منظور کرا کر عدالت سے پٹیشنز پر جلد فیصلہ کرانے کی درخواست کرے گی۔

مزیدخبریں