شادی کبھی نہ کبھی ہوگی، پانچ بچے چاہتی ہوں:سونیا حسین

09:10 PM, 15 Apr, 2025

کراچی: معروف اداکارہ سونیا حسین نے حالیہ انٹرویو میں ذاتی زندگی، ڈپریشن اور شادی سے متعلق خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پانچ بچوں کی خواہش ہے اور وہ اس حوالے سے منصوبہ بندی بھی کر چکی ہیں۔

’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں سونیا حسین نے بتایا کہ 2020 کے پی آئی اے طیارہ حادثے نے ان پر گہرا اثر ڈالا، جس کے باعث وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئیں اور کئی ماہ تک گھر تک محدود رہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی نسل کی یہ سوچ کہ مرد کی ضرورت نہیں، انہیں قابلِ فہم نہیں لگتی۔ ان کے مطابق مرد و عورت ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں، اور زندگی میں توازن کے لیے دونوں کا ساتھ ضروری ہے۔

سونیا حسین نے کہا کہ شادی کے لیے ان کے کوئی غیر معمولی تقاضے نہیں، بس وہ چاہتی ہیں کہ ان کا شریکِ حیات مخلص، سچا اور عزت دینے والا ہو۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ شادی سے متعلق ان کی سوچ وقت کے ساتھ ساتھ حقیقت پسندانہ ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں