ن لیگ پنجاب میں اکثریتی جماعت ہے، حمزہ شہباز

ن لیگ پنجاب میں اکثریتی جماعت ہے، حمزہ شہباز
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے صاحبزادے اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ پنجاب میں اکثریتی جماعت ہے۔

حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک شخص جس کو عدالت نے نا اہل کیا وہ لوگوں کو جہاز میں لیے پھرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ انتخابات ہوتے ہیں، عزت عوام کے دلوں میں ہوتی ہے جو کام سے ملتی ہے ،میں نے 10سال پرویز مشرف کی سختیاں برداشت کیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ہم جواں مردی سے اپوزیشن کریں گے، نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے آغاز ہی خرید وفروخت سے کیا ہے،گٹھ جوڑ اور مفاد کی سیاست کو لوگ اچھی نظر سے نہیں دیکھتے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ نے ملک کے طول و عرض سے لوڈشیڈنگ کے اندھیروں کو ختم کیا، سی پیک سے ترقی آئی۔