ڈیرن بیری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ بننے سے معذرت کر لی

 ڈیرن بیری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ بننے سے معذرت کر لی
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : ڈیرن بیری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ بننے سے معذرت کر لی۔آسٹریلیا کی جانب سے 153 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے والے ڈیرن بیری سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ کے لیے بات چیت جاری تھی تاہم اب انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیو رکسن کے سبکدوش ہونے کے بعد خالی ہونے والی فیلڈنگ کوچ کی پوسٹ کیلیے ڈیرن بیری سے کامیاب مذاکرات کے بعد انہوں نے دورہ زمبابوے سے قبل ٹیم کو جوائن کرنا تھا تاہم پی سی بی کی جانب سے بار بار تاخیر کے باعث انہوں نے یہ ذمہ داری سنبھالنے سے معذرت کر لی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی اور مکی آرتھر کی جانب سے موقع دیئے جانے پر شکر گزار ہوں، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ کام جاری رکھوں گا۔