ملائیشیا میں تائی کوانڈو چیمپئن شپ: پاکستان کی طیبہ اشرف اور سنبل فاطمہ نے 5 گولڈ اور 1 چاندی کا تمغہ جیت لیا

01:54 PM, 15 Aug, 2025

کوالالمپور : ملائیشیا میں منعقدہ تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی دو شاندار کھلاڑیوں، طیبہ اشرف اور سنبل فاطمہ نے زبردست کارکردگی دکھائی۔ دونوں کھلاڑیوں نے مل کر مجموعی طور پر پانچ گولڈ اور ایک چاندی کا تمغہ حاصل کیا، جس پر پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے طیبہ اور سنبل نے کہا کہ پاکستانی خواتین کھلاڑی بھی عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی اور گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کریں گی۔

کامیابی کے موقع پر دونوں نے پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں