باجوڑ میں امدادی ہیلی کاپٹر حادثہ، تین اہلکار شہید

04:54 PM, 15 Aug, 2025

باجوڑ: سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان لے جانے والا ہیلی کاپٹر باجوڑ کے علاقے چنکئی بانڈہ میں حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس حادثے میں سوار تین افراد شہید ہو گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پہاڑی اور مشکل علاقے میں خراب موسم کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم تلاش جاری ہے۔


حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ کو ہر ممکن امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں