آزاد کشمیر: وادی نیلم میں پھنسے 700 سے زائد سیاحوں کو کامیابی سے ریسکیو کر لیا گیا

10:17 PM, 15 Aug, 2025

آزاد کشمیر:آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے رتی گلی بیس کیمپ تک جانے والی تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر طویل سڑک بہہ جانے کے باعث 700 سے زائد سیاح پھنس گئے تھے۔

سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن صبح 7 بجے شروع ہوا اور دوپہر 3:30 بجے تک مکمل کیا گیا۔ اس دوران تمام پھنسے ہوئے سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پاک فوج کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ وادی نیلم سے 98 گاڑیاں اور 700 سے زائد سیاحوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا گیا۔

ایس ڈی ایم اے نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ ایسی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں