باغ: آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے دو حلقوں میں 23 پولنگ سٹیشنز پر آج ری پولنگ ہو رہی ہے، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہو کر شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
ایل اے 16 باغ تھری کے 14 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ دوسرے حلقے میں بھی مقررہ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
دونوں حلقوں میں 10 اگست کو عملہ نہ پہنچنے اور کشیدگی کے باعث پولنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔ الیکشن حکام کی جانب سے ری پولنگ کے لیے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔