باغ کے دو حلقوں میں پولنگ کا وقت ختم

05:13 PM, 15 Aug, 2026

باغ: آزاد کشمیر کے انتخابات کے سلسلے میں باغ کے دو حلقوں ایل اے 15 اور ایل اے 16 میں پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہوگیا۔

ایل اے 16 کے 14 اور ایل اے 15 کے 9 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ کرائی گئی۔ 10 اگست کو پولنگ عملہ نہ پہنچنے اور کشیدگی کے باعث ان پولنگ سٹیشنز پر پولنگ ملتوی کردی گئی تھی۔

آج ملتوی شدہ پولنگ کے دوران دونوں حلقوں کے مذکورہ 23 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

مزیدخبریں