ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما شاہد پاشا کو گرفتار کر لیا گیا

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما شاہد پاشا کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن شاہد پاشا کو ڈرائیور سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اسٹیڈیم روڈ سے حراست میں لے لیا۔ شاہد پاشا ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد سے اپنے گھر جا رہے تھے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے شاہد پاشا کو گرفتار کر کے ڈرائیور سمیت نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

یاد رہے کہ شاہد پاشا کو اس سے قبل 2 بار قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔ مارچ 2016 میں انھیں حراست میں لیا گیا اور 15 دن بعد چھوڑ دیا گیا۔

بعدازاں 22 اگست 2016 کو بھی شاہد شاپا کو حراست میں لینے کے بعد ان کی گرفتاری ظاہر کی گئی تھی جس کے بعد وہ ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں