اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی اور ہیومین ریسورس ڈیویلویلپمنٹ سید ذوالفقار بخاری (زلفی بخاری) نے غیر ملکیوں کے لیے ایک سے زیادہ موبائل فونز لانے کے لیئے خوشخبری سنادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سید ذوالفقار علی بخاری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ "موبائل فونز پر نئے لگائے جانے والے اقدامات کے بعد ملنے والے فیڈ بیک کے بعد میں نے ریونیو منسٹر حماد اظہر سے درخواست کی ہے کہ بیرون ملک پاکستانی کم سے کم دو ڈیوٹی فری موبائل فونز لاسکیں۔
واضح رہے حکومت پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان واپسی پر زیادہ سے زیادہ ایک موبائل فون لانے کی اجازت دی گئی تھی ۔ جس کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں نے اس کی خاصی مخالفت بھی کی ہے۔
حتیٰ کہ سوشل میڈیا پر موبائل بین الااقوامی ائر پورٹ پر موبائل فون پر 10،000 ٹیکس کی خبر بھی وائرل ہو گئی تھی جس کے بعد فواد چوہدری کو باقاعدہ طور پر اس کی تردید کرنا پڑی ۔