ایوانکا ٹرمپ انتخابات میں حصہ لیں گی 

  ایوانکا ٹرمپ انتخابات میں حصہ لیں گی 

واشنگٹن :  امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر رہنے کے بعد ایوانکا ٹرمپ سیاست میں حصہ لیں گی ۔

ایوانکا ٹرمپ کو اس وقت وائٹ ہاؤس میں اعلیٰ مشیر کی حیثیت حاصل ہے لیکن ان کے والد چونکہ چند ہفتوں بعد صدارت چھوڑدیں گے تو ان کی بیٹی مستقبل میں ان کی جگہ لے سکتی ہیں ، ایسی بہت سے افواہیں اس وقت امریکی سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے ٹیکس سے مستشنیٰ غیر منافع بخش تنظیم کے فنڈز کا استعمال ٹرمپ کے رئیل سٹیٹ کے کاروبار اور دیگر کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا ہے ۔ 

جبکہ ایوانکا نے ان تمام الزامات کو مسترد کیا ہے ، تاہم اب ان کے بارے میں کہا جارہاہے کہ سیاست میں حصہ لینے جارہی ہیں ، امریکی نیوز چینل سی این این نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے، 

کہ ایوانکا سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 2020 کے انتخابات میں شکست کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے نظریں سینیٹ پر جمالی ہیں۔

ایوانکاٹرمپ 2022 میں فلوریڈا سے امریکی سینیٹ کے لیے انتخابات لڑیں گی ۔ جہاں ان کا مقابلہ مارکوبیوسے ہونے کی توقع ہے ، مارکو بیو ماضی میں ٹرمپ کے سخت ناقد رہے ہیں لیکن 2016 میں جیت کے بعد وہ امریکی صدر کے وفادار ساتھی بن گئے تھے ۔