کولمبیا میں سکول بس کھائی میں گر گئی، 17 طالب علم جاں بحق، 20 زخمی

02:55 PM, 15 Dec, 2025

بوگوٹا: کولمبیا کے صوبہ انتیوکیا میں ایک سکول بس بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 17 طالب علم اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یہ حادثہ اتوار کی رات اس وقت پیش آیا جب طلبہ اپنی گریجویشن کی تقریب کے بعد ساحلی قصبے ٹولو سے میڈیین واپس جا رہے تھے۔

گورنر آندریس جولین کے مطابق، بس 45 مسافروں کو لے کر جا رہی تھی، جن میں زیادہ تر گریجویشن کے طلبہ شامل تھے۔ بس حادثے میں کم از کم 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق، بس تقریباً 80 میٹر گہری کھائی میں گری۔ حادثے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں، اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل تھا۔

مزیدخبریں