گوگل ٹرانسلیٹ میں محاورات اور پیچیدہ جملوں کے ترجمے کی صلاحیت بہتر ہوگئی

03:18 PM, 15 Dec, 2025

کیلیفورنیا : گوگل ٹرانسلیٹ اب محض لفظ بہ لفظ ترجمے سے آگے بڑھ رہا ہے، خاص طور پر جب جملے میں محاورے یا مثالیں چھپی ہوں۔ گوگل نے اپنے ترجمہ سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی، جیسے جنریٹو اے آئی (جیمنی)، کو شامل کیا ہے، جس کے ذریعے محاورات، سلینگ اور ثقافتی حوالوں کو لفظی ترجمے کے بجائے، معنی اور سیاق و سباق کے مطابق سمجھنے اور ترجمہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

گوگل کی رپورٹ کے مطابق، اب اگر کوئی فقرہ محاورے پر مشتمل ہو، تو گوگل سسٹم انفرادی الفاظ کے ترجمے کے بجائے، اس کے پورے مفہوم کو بہتر انداز میں منتقل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

اگرچہ مشینی ترجمے ہمیشہ انسانی مترجم جتنا درست نہیں ہوتے اور غلطیاں ہو سکتی ہیں، خاص طور پر جب محاورے بہت مخصوص یا غیر روایتی ہوں، لیکن گوگل کی نئی اے آئی صلاحیتیں ان غلطیوں کو کم کرنے میں مدد کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں