یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم نانی والے کا آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع

12:34 PM, 15 Dec, 2025

لاہور : یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے آن لائن جوئے کی پروموشن کے الزام میں لاہور کی سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ دونوں ملزمان نے بیرسٹر میاں علی اشفاق کے ذریعے ضمانت کی درخواست دائر کی، جس میں رجب بٹ نے ایک مقدمے جبکہ ندیم نانی والا نے این سی سی آئی اے کے دو مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی۔

ندیم نانی والا کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے کے مقدمات میں کوئی حقیقت نہیں اور یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔ درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ تفتیش میں تعاون کے لیے تیار ہیں اور ان کی گرفتاری نہ کی جائے۔

مزیدخبریں