"ہم بھی انسان ہیں، دباؤ کا سامنا کرتے ہیں":ثانیہ مرزا کا کھلاڑیوں کی ذہنی صحت پر بیان

04:18 PM, 15 Dec, 2025

ممبئی:سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کھلاڑیوں کی ذہنی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کھلاڑی اپنے کیریئر میں ذہنی دباؤ اور پریشانی سے گزرتا ہے اور انہیں روبوٹ سمجھنا غلط ہے کیونکہ وہ بھی جذبات رکھنے والے انسان ہیں۔

پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران ثانیہ مرزا نے بتایا کہ کیریئر کے عروج میں وہ خود بھی ڈپریشن کے مختلف ادوار سے گزری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سے دس سالوں میں ذہنی صحت کے موضوع پر لوگ کھل کر بات کرنے لگے ہیں، جبکہ پہلے اس پر بات کرنا شرمندگی سمجھا جاتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہرت کی بلندیوں پر کھلاڑی پر پوری دنیا کی نظریں ہوتی ہیں، اور کبھی کبھار یہ دباؤ اتنا بڑھ جاتا ہے کہ سانس لینا بھی بھول جاتے ہیں۔ ثانیہ نے کھلاڑیوں کی جذباتی اور ذہنی صحت کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزیدخبریں