شناختی کارڈ مقررہ وقت میں نہ لینے پر نئی درخواست اور فیس لازم

06:45 PM, 15 Dec, 2025

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈز مقررہ وقت میں نادرا دفاتر سے وصول کریں، ورنہ بعد میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نادرا کی پالیسی کے مطابق، اگر شناختی کارڈ کو ڈلیوری کی تاریخ سے تین ماہ کے اندر وصول نہ کیا گیا تو وہ خود بخود تلف ہو جائے گا، اور دوبارہ کارڈ حاصل کرنے کے لیے نئی درخواست اور متعلقہ فیس جمع کروانا ہوگی۔

شہری شناختی کارڈ حاصل کرنے کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ یا نادرا دفاتر میں درخواست کے وقت ڈلیوری کا انتخاب کر کے اپنے کارڈ گھر پر بھی وصول کر سکتے ہیں۔

نادرا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شناختی کارڈ کی بروقت وصولی کو یقینی بنائیں تاکہ بعد میں غیر ضروری مسائل سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں