سڈنی : آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں حالیہ دہشتگردانہ فائرنگ حملے میں 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، اور اب بھارت کے ممکنہ ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، آسٹریلوی انٹیلی جنس اداروں نے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں بھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، دہشتگرد نوید کے قریبی دوست نے بتایا کہ نوید کے والد بھارتی اور والدہ اطالوی ہیں، جو واقعے کے پس منظر اور ممکنہ بین الاقوامی روابط کی تحقیقات میں اہم ہیں۔
آسٹریلوی حکام مختلف پہلوؤں پر تحقیق کر رہے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر بھی اس واقعے پر توجہ بڑھتی جا رہی ہے، تاکہ دہشتگردی کے ممکنہ نیٹ ورک کا پتہ لگایا جا سکے۔