جسٹن بیبر 10مئی کو بھارت کے شہر ممبئی میں کنسرٹ کریں گے

جسٹن بیبر 10مئی کو بھارت کے شہر ممبئی میں کنسرٹ کریں گے

ممبئی:22سالہ مشہور کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر 10مئی کو بھارت کے شہر ممبئی میں کنسرٹ کریں گے ۔جسٹن کا یہ پہلا تجربہ ہو گا کہ وہ ایشیا خاص طور سے جنوبی ایشیا کے کسی ملک میں پرفارم کریں گے ۔

جسٹن کا یہ کنسرٹ ڈی وائی پٹیل سٹیڈیم میں ہو گا ۔ یہ کنسرٹ جسٹن کے ”Purpose tour Asia“کا حصہ ہو گا اور وہ نہ صرف انڈیا بلکہ دبئی میں بھی آواز کا جادو جگائیں گے۔جسٹن کے لیے خاص طور پر انڈین کھانوں کا مینیو تیار کیا جائے گا جس میں جسٹن کی پسندیدہ انڈین ڈشز ہوں گی کیونکہ گلوکار بھارتی کھانوں کے خاصے شوقین واقع ہوئے ہیں۔

نہ صرف یہ بلکہ جسٹن کے لیے ایک کافی ٹیبل بھی بنوایا جا رہا ہے جو ان کو بطور تحفہ دیا جائے گا جس پر مختلف بھارتی اداکاروں اور مشہور شخصیات کی طرف سے پسندیدگی کے جملے لکھے ہوں گے۔اس کنسرٹ میں اے آر رحمن،ارجیت سنگھ ،دپیکا پاڈوکون اور سونو نگم بھی شرکت کریں گے۔