غیر ملکی کھلاڑیوں نے فائنل کھیلنے کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کر دی

02:56 PM, 15 Feb, 2017

لاہور:"مال روڈ پر ہونے والے دھماکوں کے بعد پی ایس ایل کے فائنل کے بارے میں خدشات کم ہوتے نظر آرہے ہیں ۔ گزشتہ روز سپہ سالار کی جانب یقین دہانی کے بعد پی ایس ایل کے فائنل کی امیدیں بڑھ رہی ہیں۔

اب غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے ۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اگر فیڈریشن آف انٹرنیشنل کونسل (فیکا) نے اگر اجازت دے دی تو وہ لاہور میں فائنل کھیلنے کو تیار ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور چئیرنگ کراس دھماکوں کے بعد پی ایس ایل فائنل کے بار ے ابھی تک شکوک و شبہات پائے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں