آذربائیجان: انوکھا پھول جو اذان کی آواز سن کر کھل اُٹھتا ہے

آذربائیجان: انوکھا پھول جو اذان کی آواز سن کر کھل اُٹھتا ہے

نیویارک : سبحان تیری قدرت۔ آذربائیجان میں انوکھا پھول۔ ہر اذان کے وقت کھِل کر خدا کی کبریائی بیان کرتا ہے۔ پھول روزانہ پانچوں وقت کھلتا ہے۔

امریکی ٹی وی نے بھی تحقیقات کے بعد تصدیق کر دی۔ جی ہاں آذربائیجان کے ایک شہری کے باغیچے میں یہ نایاب پھول موجود ہے جو اذان کی آواز پر اپنی پنکھڑیاں کھول دیتا ہے۔

قدرت کے اس کرشمے کا چرچا سن کر امریکی ٹی وی کی انتظامیہ سے نہ رہا گیا اور اس اس دعوے کی تصدیق کے لیے اذان کے مختلف اوقات کے ساتھ اس پھول کی کھلتے ہوئے ریکارڈنگ کی گئی۔

جونہی اذان کی آواز بلند ہوتی ہے پیلے رنگ کا یہ خاص پھول کھل اٹھتا ہے۔ اس نایاب پودے پر لگا ہر پھول اذان کا شاندار طریقے سے استقبال کرتا ہے۔

مصنف کے بارے میں