جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی عالمی سطح پر شاندار پرفارمنس، سعودی عرب میں سپیٔرز آف وکٹری ایکسرسائز 2025 میں شرکت

11:35 AM, 15 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

سعودی عرب: پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں نے سعودی عرب میں سپیٔرز آف وکٹری ایکسرسائز 2025 کے دوران شاندار پرفارمنس دکھا کر عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اس ایکسرسائز میں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں کے ساتھ سخت مقابلے میں اپنی برتری ثابت کی۔


آئی ایس پی آر کے مطابق، اس مشق میں پاک فضائیہ کے طیارے، کومبیٹ پائلٹس اور ٹیکنیکل گراؤنڈ کریو شامل تھے۔ ایکسرسائز کا مقصد حقیقت کے قریب فضائی جنگی ماحول میں بین الاقوامی تعاون اور اشتراک کو فروغ دینا تھا۔


پاک فضائیہ کے طیاروں نے ہوم بیس سے سعودی عرب تک نان اسٹاپ پرواز کی اور دوران پرواز ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ کا مظاہرہ کیا۔ اس ایکسرسائز میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، فرانس، یونان، قطر، یو اے ای، امریکا اور برطانیہ نے حصہ لیا۔

مزیدخبریں