میونخ : فیلڈ مارشل وڈیفنس آف فورسز سید عاصم منیر نے جرمنی میں قیام کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم عالمی و علاقائی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کی موجودہ صورتحال اور مستقبل میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور امن و امان کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں پر بات چیت ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف جاری مہم اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب عالمی منظر نامہ تیزی سے بدل رہا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور مارکو روبیو نے عالمی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ خطے میں استحکام کے لیے پاکستان اور امریکہ کا تعاون کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
سفارتی حلقوں میں اس ملاقات کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور سیاسی سطح پر اعتماد کی بحالی کا اشارہ ہے۔
پاک امریکہ اعلیٰ سطح رابطہ: فیلڈ مارشل کی جرمنی میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات
09:20 AM, 15 Feb, 2026