کولمبو میں کرکٹ کا میلہ: پاک بھارت ٹاکرے کے لیے پاکستانی شاہین پریماداسا سٹیڈیم پہنچ گئے

05:23 PM, 15 Feb, 2026

کولمبو: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے سب سے بڑے اور سنسنی خیز مقابلے کے لیے پاکستان کا ٹی ٹونٹی سکواڈ آر پریماداسا اسٹیڈیم پہنچ گیا ہے۔ روایتی حریفوں کے درمیان اس ہائی وولٹیج میچ کے لیے اسٹیڈیم اور گردونواح میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
 پاکستانی کھلاڑیوں کا اسٹیڈیم پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کپتان سلمان علی آغا اور بابر اعظم پرسکون جبکہ شاہین آفریدی روایتی جوش میں نظر آئے۔ ماہرین کے مطابق پریماداسا کی وکٹ اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے، تاہم نئی گیند سے فاسٹ بولرز کو بھی سوئنگ ملنے کا امکان ہے۔
ٹیڈیم کے باہر ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی اور بھارتی تماشائی موجود ہیں، جو اپنی اپنی ٹیموں کی حمایت میں نعرے بازی کر رہے ہیں۔دونوں ٹیمیں اس وقت بہترین فارم میں ہیں اور آج کی جیت نہ صرف پوائنٹس ٹیبل پر برتری دلائے گی بلکہ سیمی فائنل کی راہ بھی ہموار کر دے گی۔

مزیدخبریں