فیس بک کا خفیہ پراجیکٹ کیاہے؟

09:18 PM, 15 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

آج کل فیس بک  کمپنی برین  کمپیوٹر انٹر فیس نامی ایک ایسے پروگرام پر کام کر رہی ہے جس کے زریعے صارفین ایک دوسرے کے ذہن سے بات چیت کر سکیں گے۔کمپنی نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کام کرنے کیلئے خفیہ طور پر ایک ٹیم تیار کر رہی ہے جو  جدید نیورو سائنس اور الیکٹریکل انجینئرنگ کا استعمال کرے گی۔

دیگر خفیہ نوکریوں کے ساتھ بلڈنگ 8 ٹیم کیلئے  برین کمپیوٹر انٹرفیس انجینئر کیلئے اشتہار دیا جارہا ہے ۔ یہ ٹیم فیس بک کے مستقبل کے پراجیکٹ پر کام کرے گی۔اشتہار کے مطابق انجینئر جدید ٹیکنالوجی پر کام کریں گے اور کمپیوٹرز اور آرٹیفشل انٹیلیجنز کو استعمال کریں گے۔مارک زکربرگ نے مستقبل کے اس کمپیوٹر پلیٹ فارم کو ٹیلی پیتھی کا ایک ورژن کہا ہے۔

مزیدخبریں