پی ایس ایل فور کے لئے ملتان سلطان نے ٹیم کا نیا لوگو متعارف کروا دیا،

پی ایس ایل فور کے لئے ملتان سلطان نے ٹیم کا نیا لوگو متعارف کروا دیا،

ملتان : پی ایس ایل فور کے لئے ملتان سلطان نے ٹیم کا نیا لوگو متعارف کروا دیا،نئے لوگو میں موجود گھڑ سوار'سلطان' روشن مستقبل کی جانب سفر اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والوں کے جنون کی عکاسی کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطان کو خریدنے والی اہم ترین شخصیت علی جہانگیر ترین نے ملتان سلطان کو نئی جہت بخش دی ہے ۔ ملتان سلطان کو خریدنے کے ساتھ ساتھ وہ اس ٹیم میں نئے اور بہترین کھلاڑیوں سمیت نئی چیزیں متعارف کروانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

اسی سلسلے میں انہوں نے ملتان سلطان کے نام اور اس کے لوگو کے حوالے سے شائقین کرکٹ  سے آراء بھی طلب کی تھیں ۔گزشتہ روز انہوں نے ملتان سلطان کے پی ایس ایل فور کے لوگو کو بھی متعارف کروا دیاہے ۔

ملتان سلطان نے اپنے لوگو میں جنوبی پنجاب کو اہمیت دی ہے ۔جو اس چیز کی عکاس ہے کہ جنوبی پٌنجاب کے نوجوان بھی کرکٹ سے اتنا ہی شوق رکھتے ہیں جتنا دوسرے علاقوں کے نوجوان ہیں ۔

af88e10ff66012e1d3a4e5bd6480140f