اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیرپراجلاس، وزیرخارجہ امریکا روانہ

اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیرپراجلاس، وزیرخارجہ امریکا روانہ
کیپشن: ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ، خطے کی صورتحال پربات چیت ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیرپراقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیرخارجہ 3 روزہ دورے پر امریکاروانہ ہو گئے۔ مقبوضہ کشمیرپراقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 3 روزہ دورے پر امریکاروانہ ہوگئے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیرخارجہ نیویارک میں یواین سیکریٹری جنرل، واشنگٹن میں اپنے ہم منصب امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو، مشیرقومی سلامتی رابرٹ اوبرائن سمیت کیپٹل ہل میں امریکی تھنک ٹینک اورصحافیوں سے ملیں گے۔

ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ، خطے کی صورتحال پربات چیت ہو گی۔ ملاقاتوں کا مقصد سیاسی، سفارتی ذرائع سے تنازعات کے حل کی کوشش ہے جب کہ وزیرخارجہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پربھی گفتگوکریں گے۔